قصور،نیا سال تحریک انصاف کے اقتدار کا سال ہے،حسن علی خان

کرپٹ اور نا اہل لیگ کو عوام ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنا دیں گے،رہنماء تحریک انصاف

منگل 9 جنوری 2018 21:30

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) نیا سال تحریک انصاف کے اقتدار کا سال ہے، کرپٹ اور نا اہل لیگ کو عوام ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنا دیں گے، اب پاکستان میں انصاف کی حکومت ہو گی، عوام کو ان کے حقوق ملیں گے، پنجاب میں تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے حکمران جماعت بوکھلا چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 175حسن علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ چند ہفتوں کی بات ہے تمام کرپٹ سیاستدان جیلوں میں ہوں گے، کڑپٹ حکمرانوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کو قرضوں میں مبتلا کیا، اب پاکستان کے حالات تبدیل ہو رہے ہیں، تحریک انصاف کی طویل جدوجہد کا مقصد ملکی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کا کڑا احتساب تھا جو پورا ہونے والا ہے، تحریک انصاف بر سر اقتدار آکر عدل و انصاف کا نظام قائم کرے گی، جس میں سب کو انصاف ملے گا، شریف خاندان عوام پر کئے جانے والے ظلموں کی وجہ سے اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں