قصور، پاکستان امریکا کے بغیر چل سکتا ہے مگر پاکستان کے بغیر امریکا نہیں چل سکتا ،فاروق احمد خان

منگل 9 جنوری 2018 21:30

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2018ء) پاکستان امریکا کے بغیر چل سکتا ہے مگر پاکستان کے بغیر امریکا نہیں چل سکتا ، امریکا پاکستان کا محتاج ہے، دہشتگردی امریکہ کی ہی بنائی ہو ئی ہے جس کی قیمت صرف پاکستان نے ادا کی ہے امریکا خود کو بیچ کر بھی پاکستان کو پہنچنے والا جانی ومالی نقصان کا ازالہ نہیں کرسکتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نفسیاتی مریض ہیں جس کیو جہ سے نہ صرف پورے عالم بلکہ امریکا کا بھی امن وامان خطرے میں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ افغانستان میں ذلت آمیز شکست سے بوکھلاگیا ہے اور وہ اپنی شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر افغانستان سے بھاگنا چاہتا ہے پاکستان نے ہزاروں سویلین اور فورسز کے جوان دہشتگردی کی جنگ میں قربان کر کے اربوں ڈالروں کا نقصان اٹھایا ہے، ہم امریکہ کے صدر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پاکستان حکومت سے اس کا منہ توڑ جواب دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں