تیلدار اجناس کی کاشت میں اضافہ سے صنعت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا، زرعی ماہرین

بدھ 10 جنوری 2018 11:00

قصور۔10 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ تیلدار اجناس کی کاشت میں اضافہ سے صنعت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا‘ کینولاکی کاشت پر سبسڈی سے کسانوں میں کینولا کی کاشت کے بارے شعورآیا ہے جس کا فائدہ صنعت کو ہوگا‘ سورج مکھی‘ زیتون اور کینولاکی کاشت وقت کا تقاضاہے‘سورج مکھی کی کاشت کا بہترین وقت 31جنوری تک ہے‘ کینولاکی کاشت سے کسان کے مالی مفاد کا تحفظ ہوگا‘کینولاکی فصل کیلئے آبپاش علاقوں میں نائٹروجنی کھادکو دوحصوں میں تقسیم کرکے ڈالا جائے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں