کپاس کی مجموعی پیداوارکا تقریباً 75فیصد پنجاب میں پیداہوتاہے، محکمہ زراعت

بدھ 10 جنوری 2018 11:01

قصور۔10 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) محکمہ زراعت نے کسانوں کی سہولت کیلئے آئندہ سیزن کا کاٹن کیلنڈرجاری کردیاہے جس پر عمل کرکے کاشتکارکپاس کی مزید بہترپیداوار حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ کپاس ہمار ے ملک کی زراعت میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے تاہم جن علاقوں میں کاشتکاروں نے کپا س کے بعدگندم کاشت نہیں کی وہاں سورج مکھی کاشت کی جاسکتی ہے لیکن پاکستان کی معیشت کا زیادہ ترانحصار کپاس کی فصل پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی مجموعی پیداوارکا تقریباً 75فیصد پنجاب میں پیداہوتاہے کپاس کی اچھی اوربہتر پیداوارحاصل کرنے کیلئے مختلف عوامل اور مراحل اہم کرداراداکرتے ہیں۔ کپاس کی فصل پرگلابی سنڈی کے حملہ کے پیش نظر موسم سرماکے دوران موثرحکمت عملی اپناکرآئندہ کپاس کی فصل کو گلابی سنڈی کے نقصان سے بچایا جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں