امریکہ کو افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہیں ڈالناچاہئیے، سردار آصف احمد علی

بدھ 10 جنوری 2018 11:02

قصور۔10 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) پاکستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت چکاہے مگرافغانستان میں امریکہ سمیت عالمی افواج ابھی تک اس ناسورپرقابونہیں پاسکی ہے۔ ان خیالات کا اظہارسابق وزیرخارجہ سردارآصف احمدعلی نے حلقہ این اے 139قصورمیں اپنے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ ٹویٹ سے حکومت چلاتاہے جس کو سیاست کا پتہ نہیں جبکہ امریکہ کی طرف سے عالمی سطح پر جو بھی بیان آئے وہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے آناچاہئیے لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے وہ نہ صرف پاکستان سمیت دنیا کے چالیس سے زائدممالک کو مختلف معاملات کے سلسلہ میں دھمکیاں دیچکاہے، اب پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہیں‘ امریکہ کو افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہیں ڈالناچاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف موثراندازمیں کارروائی کی ہے اور ہمارے پاس دنیا کا بہترین اینٹلی جنس کا نظام موجود ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں