قصور میں قتل کی گئی 7 سالہ زینب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی‘ڈاکٹر طاہر القادری نے نماز جنازہ پڑھائی

معصوم بچی کے نمازہ جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کی شرکت ‘دعائے مغفرت کی

بدھ 10 جنوری 2018 16:56

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2018ء) قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نمازہ جنازہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے پڑھائی۔ معصوم بچی کے نمازہ جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور میں درندگی کا نشانہ بننے کے بعد قتل کی گئی معصوم زینب کی بدھ کو نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نمازہ جنازہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پڑھائی۔ معصوم بچی کے نمازہ جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور دعائے مغفرت کی۔واضح رہے کہ قصور میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ زینب کو 6 روز قبل اغواء کیا گیا تھا اور گزشتہ روز بچی کی لاش ذکی اڈہ کے قریب سے ملی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں