قصور،موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم ، 30سالہ نوجوان جاں بحق

بدھ 10 جنوری 2018 23:07

قصور۔10 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2018ء) قصورکے نواح بھیڑیاں کلاں پل کے قریب موٹرسائیکل اور موٹرسائیکل رکشہ میں تصادم ، 30سالہ نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تیس سالہ مصطفی اپنے ایک دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر آرہا تھا کہ بھیڑیا ںکلاں پل کے قریب سامنے سے آنیوالے رکشہ سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میںمصطفی موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے ریسکیو1122نے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصورپہنچا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں