وزیراعلیٰ پنجاب کی قصور آمد، مقتولہ زینب کے لواحقین سے اظہار تعزیت

جمعرات 11 جنوری 2018 10:20

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قصور میں آٹھ سالہ معصوم زینب کے گھر پہنچے اور انہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف مقتولہ معصوم زینب کے گھر پہنچے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم زینب کے قاتل کی گرفتاری میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلدازجلد گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچی کے قتل پر پولیس حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، انہیں ملزمان کی فوری گرفتاری چاہئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے‘ غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اندوہناک واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے مقتولہ زینب کے والدین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلدازجلد گرفتارکر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور انشاء اللہ بہت جلد آپ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں