میاں وسیم اختر شیخ اور حاجی نعیم صفدر انصاری کا زینب کے قتل پر لواحقین سے اظہار تعزیت

جمعرات 11 جنوری 2018 11:00

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2018ء) ممبر برائے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات و رکن قومی اسمبلی میاں وسیم اختر شیخ اور رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات پنجاب حاجی نعیم صفدر انصاری نے زینب کے لواحقین سے ملاقات میں واقعہ کی مذمت اور اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہ پسماندگان کے غم میں برابرکے شریک ہیں، واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایسے سفاک ملزمان کو جلد سے جلد کیفرکردار تک پہنچایاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس لرزہ خیز واقعہ نے پورے شہر سمیت ملک کی فضاء کو سوگوار کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت ملزمان کی گرفتاری اور انہیں سزا دلوانے کے لئے پُرعزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف صاحب ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلدازجلد کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں، معصوم زینب کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں عبرتناک سزا دینی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی مذموم حرکت نہ کر سکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں