قصور، پولیس فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

جمعرات 11 جنوری 2018 17:59

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ تحریک لبیک یارسول ؐ کے سربراہ خادم حسین رضوی نے پڑھائی ،نمازجنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت ، وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف صبح سویرے 4:15پر زینب کے گھر پہنچے اور والدین سے اظہار تعزیت کی ،اور بعد میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے 30,30لاکھ روپے امداد اور زینب کے قاتلوں کو ڈھونڈے والوں کو 1کروڑ روپے کا اعلان کیا ، جبکہ جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق ،خورشید محمود قصوری،تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور چوہدری سرور نے بھی زینب کے والدین سے ملاقات کے دوران اظہار تعزیت کی اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ زینب کے قاتلوں کی گرفتاری تک چین سے نہیں بیٹھے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں