زینب کے والد محمد امین کا کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے سربراہ پر عدم اعتماد کا اظہار ،ْتبدیلی کا مطالبہ

وزیراعلیٰ نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ،ْ باتوں پر نہیں تحقیقات کے نتائج سے یقین آئے گا ،ْ میڈیا سے بات چیت

جمعرات 11 جنوری 2018 19:01

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء)مقتولہ زینب کے والد محمد امین نے کیس کی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے سربراہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے۔قصور واقعہ پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ایڈیشنل آئی جی ابوبکرخدا بخش کی سربراہی میں جیآئی ٹی تشکیل دی تھی جس میں حساس اداروں کے افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

قصور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقتولہ زینب کے والد محمد امین نے جے آئی ٹی کے سربراہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تبدیلی کا مطالبہ کیا۔محمد امین نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ،ْ وزیراعلیٰ کی باتوں پر نہیں تحقیقات کے نتائج سے یقین آئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے ،ْکہیں اس میں سازشی عناصر نہ شامل ہوجائیں، تشدد اور املاک کو نقصان پہنچا کر ہماری تحریک کو متاثر کیا جاسکتا لہٰذا کسی کی املاک اور گاڑیوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

محمد امین نے کہا کہ ابھی تک سی سی ٹی وی فوٹیج سے وہ شخص سمجھ نہیں آیا تاہم جب اگلے دن کیمرے سے پتا چل گیا تھا تو بہتر ٹیکنالوجی کی مدد سے تصویر کو ٹھیک کیا جاسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب کیمرے کی مدد سے ملزم کا پتا چلا تو پولیس نے مکمل طریقے سے علاقے کو سیل نہیں کیا ،ْ ملزم کو پکڑا جاسکتا تھا اور بچی کو زندہ بچایا جاسکتا تھا تاہم پولیس نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کی۔محمد امین نے کہا کہ شہبازشریف مطمئن کرکے گئے ہیں کہ ملزمان جلد پکڑے جائیں گے اور انصاف دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ رات حساس اداروں کے لوگوں نے رابطہ کیا اور مطمئن کیا ہے کہ ایک دو روز میں ملزم پکڑنے کی خبر دیں گے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں