قصور ،ْ مشتعل افراد نے رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر انصاری کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی

جمعرات 11 جنوری 2018 19:03

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) ننھی زینب کے قتل کے خلاف مشتعل افراد نے رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدر انصاری کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کے بعد ان کی دو گاڑیوں کو آگ لگادی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قصورکے تھانہ صدرکی حدود سے 8 سالہ زینب کے ساتھ زیادتی اورقتل کے بعد صورت حال دوسرے روز بھی کشیدہ رہی ،ْ مشتعل افراد نے ہسپتال پر دھاوا بولنے کے بعد رکن پنجاب اسمبلی نعیم صفدرانصاری کے دفترپردھاوا بول دیا، مشتعل افراد نے پہلے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور پھر رکن اسمبلی کے زیر استعمال دو گاڑیوں کو نذرآتش کردیا۔

پولیس کی بھاری نفری شہر میں طلب کئے جانے کے باوجود گزشتہ روز جیسے سانحے سے بچنے کیلئے پولیس اہلکاروں کو مشتعل مظاہرین سے فی الحال دوررہنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں