بچی کوزیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کے واقعہ کیخلاف لاہور کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے

سول سوسائٹی ، طلبہ اور تاجرکی جانب سے بچی کے قاتل کو فی الفور گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ

جمعرات 11 جنوری 2018 19:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) قصور میں سات سالہ بچی کوزیادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کے واقعہ کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے ، سول سوسائٹی ، طلبہ اور تاجروں کی جانب سے کئے جانے والے مظاہروںمیں بچی کے قاتل کو فی الفور گرفتارکر کے قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے طلباء نے قصور واقعہ کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ طلبہ نے ہاتھوں میں بینرز اورکتبے اٹھا رکھے تھے جن پر زینب کو انصاف دو کے نعرے درج تھے ۔ طلبہ کی جانب سے استنبول چوک میں بھی مظاہرہ کرکے سات سالہ زینب کے قاتل کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا کا مطالبہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سول سوسائٹی کے افرادنے لبرٹی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔

شرکاء کا کہنا تھاکہ پولیس پہلے پیش آنے والے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتی تو یہ اندوہناک واقعہ پیش نہ آیا ۔ گلبرگ کے تاجروں نے بھی قصور واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کرکے درندگی میں ملوث مجرم کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ لالک جان چوک میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں شرکاء زینب کو انصا ف دو ، پولیس گردی ہائے ہائے کے نعرے لگاتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں