قصور میں معصوم بچی زینب کے بہیمانہ قتل کے خلاف لاڑکانہ میں سول سوسائٹی کی جانب سے شاہنواز بھٹو لائبریری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی

جمعرات 11 جنوری 2018 20:32

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) قصور میں معصوم بچی زینب کے بہیمانہ قتل کے خلاف لاڑکانہ میں سول سوسائٹی کی جانب سے شاہنواز بھٹو لائبریری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں طلبہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں پر ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

واقعے کے خلاف پاکستان سنی تحریک کی جانب سے بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر شرکا نے مطالبہ کیا کہ زینب کے قتل میں ملوث درندہ صفت ملزمان کو فوری گرفتار کرکے ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری جانب پوج ہندو پنچائت کے چیئرمین ڈاکٹر دھرم پال، وائس چیئرمین راجیندر کمار، پریس سیکریٹری ہریش لعل اور دیگر نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں