قصور، زینب کے قتل کی لرزہ خیز واردات کا دکھ تھما نہیں کہ قصور میں ایک اور کمسن کو قتل کیے جانے کا واقعہ رونماء ہو گیا

قصور میں ایک اور کمسن کو قتل کیے جانے کا واقعہ رونما ہوا ہے جہاں تحصیل پتوکی سے چھٹی جماعت کے طالبہ کی لاش ملی ہے

جمعرات 11 جنوری 2018 21:19

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2018ء) زینب کے قتل کی لرزہ خیز واردات کا دکھ تھما نہیں کہ قصور میں ایک اور کمسن کو قتل کیے جانے کا واقعہ رونماء ہو گیا ، تحصیل پتوکی سے چھٹی جماعت کے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور میں ایک اور کمسن کو قتل کیے جانے کا واقعہ رونما ہوا ہے جہاں تحصیل پتوکی سے چھٹی جماعت کے طالبہ کی لاش ملی ہے۔

رپورٹس کے مطابق چھٹ جماعت کا طالب علم شرق عرف بوبی تین روز قبل اسکول جاتے ہوئے اغوا ہوا تھا، بچے کے اغوا ہونے کی اطلاع اس کے والدین نے جب پولیس کو دی تو پولیس نے رشتے داروں میں تلاش کرنے کا کہا اور کوئی کارروائی نہیں کی۔رپورٹس کے مطابق بچے کی لاش جمعرات کے روز نواحی گاؤں ڈھولن چک نمبر 27 میں کسانوں کو کھیتوں سے ملی جس کی اطلاع انہوں نے پولیس کو دی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بچے کی لاش تحویل میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پتوکی منتقل کردیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بچے کی گردن پر نشانات پائے گئے ہیں جس سے اسے گلا دبا کر قتل کیے جانے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔گزشتہ روز قصور میں 7 سالہ بچی زینب کی لاش کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔زینب کے قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد شہر بھر میں احتجاج جاری ہے اور حالات بدستور کشیدہ ہیں جب کہ پنجاب حکومت نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں