زینب قتل واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سلمان حنیف خاں

جمعہ 12 جنوری 2018 11:44

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سلمان حنیف خاں اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی محمد انیس قریشی نے زینب قتل واقعہ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے زینب کیس کو ٹیسٹ کیس بناتے ہوئے جلدازجلد مجرم تک پہنچنے کا تہیہ کررکھاہے، ہم معصوم زینب کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم معصوم بچی کا قتل انسانیت کا قتل ہے،ہم اعلی حکام سے گزارش کرتے ہیں کہ درندہ صفت انسان کو پکڑکر سرعام پھانسی دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں