ن لیگ کی اپنی صفوں میں دہشت گرد موجود ہیں، قمر زمان کائرہ

ن لیگ بات بعد میں کرتی ہے اور گولی پہلے چلاتی ہے، رہنما پیپلز پارٹی

جمعہ 12 جنوری 2018 18:08

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2018ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اپنی صفوں میں دہشت گرد موجود ہیں اس لیے یہ دہشت گردوں کو نہیں پکڑسکے جبکہ نہتے شہریوں کو گرفتار کیا جاتا ہے ن لیگ حکومت بات بعد میں کرتی ہے اور گولی پہلے چلاتی ہے یہ انصاف دینے کے بجائے گولیا چلاکر معاملے کو دبانا چاہتے ہیں تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز قصور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے ضیاء الحق اور ایوب خان کے مارشل لاء کے خلاف تحریکیں چلائی ہیں مگر اس طرح سرعام گولیاں ہم پر بھی کسی نے نہیں برسائیں لاٹھی چارج اور پتھراؤ ہوجاتا ہے لیکن گولیاں تب چلائی جاتی ہیں جب عوام کی زندگیاں خطرے میں پڑجائیں جب لوگ مررہے ہون یا املاک کو جلایاجائے لیکن قصور میں نہتے شہریوں پر پولیس نے سر عام گولیا چلائیں قصور کے شہریوں نے ننھی بچی کو اپنی بچی اور اس کے خاندان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتے ہوئے احتجاج کیا جس میں ان شہریوں پر جب لاٹھی چارج ہوا تو لوگ اور مشتعل ہوئے حکومت نے برداشت کرنے کے بجائے احتجاج کرنے والوں پر گولیاں چلوائیں جس سے دو شہری جاں بحق ہوئے پولیس جن لوگون کو بلاوجہ گرفتار کررہی ہے وہ وکوئی دہشتگرد نہیں بلکہ وہ انصاف کے لئے احتجاج کررہے ہیں پولیس کو چاہیے کہ ان گرفتار افراد کو فی الفور رہا کرے انہوں نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی اپنی صفوں میں دشتگرد موجود ہیں جو کہ ن لیگ کو سپورٹ اور ووٹ دیتے ہیں اس لیے مسلم لیگ ن دہشت گردوں کو نہیں پکڑسکتی جبکہ احتجاج کرنے والے شہریوں کو گرفتار کیا جارہا ہے مسلم لیگ ن بات بعد میں کرتی ہے اور گولی پہلے چلاتی ہے یہ انصاف دینے کے بجائے گولیا چلا کر معاملے کو دبانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ تمام گرفتار شہریوں کو جلداز جلد رہا کرہے اور اصل ملزم کو پکڑے اگر یہی صورتحال رہی تو احتجاج مزید بڑھے گا اور پھر ساری سیاسی جماعتیں مل کر احتجاج کریں گی

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں