قصو رکے حالات بہترہوگئے‘سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل گئے‘ٹریفک رواں دواں

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:38

قصور۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)قصورکے حالات بہترہوگئے‘سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل گئے‘ٹریفک بھی رواں دواں۔تفصیلات کے مطابق معصوم 8سالہ زینب کے اغواء و قتل کے دلخراش واقعہ پر قصورکے حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ 3 دنوں سے سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی ادارے بندتھے۔

(جاری ہے)

سکولوں کی رونقیں اور سڑکوں پرشہرکی رونقیں بحال ہوگئیں‘مارکیٹیں کھلی ہوئی ہیں ‘قصورکے اندرون و بیرو ن راستوں ‘سرکاری املاک اور ڈی ایچ کیوہسپتال قصورپرپولیس کی بھاری نفری ابھی تک تعینات ہیں۔ قصور میں 8 سالہ معصوم زینب کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے لرزہ خیز واقعہ پرہرآنکھ اشکبارہیں‘قصورکے لوگوں میں خوف وہراس پھیلاہواہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں