سیاسی رہنمائوں کو نعروںو شعلہ بیانی کے الفا ظ استعمال کرتے وقت احتیاط سے کام لیناچاہیے،ایم یسیٰن فرخ کمبوہ ایڈووکیٹ

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:41

قصور۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)سیاسی رہنمائوں کو سماجی‘معاشرتی اورسیاسی سانحات اورعوامی ریلیوں سے خطاب کرتے وقت الفاظ ‘نعروں اور شعلہ بیانی کے استعمال کرتے وقت احتیاط سے کام لیناچاہئیے کیونکہ اُن کی جذباتی تقریروں سے متاثرہوکر لوگ جلائو‘گھیرائو شروع کردیتے ہیں اور اُن کے جذبات سے کھیلنے والے واپس اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایم یسیٰن فرخ کمبوہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ وچیئرمین یونٹی گروپ آف لائرزقصور نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اِس بات میں کوئی شک نہیں کہ قصور میں زینب بیٹی کا واقعہ ایک بہت بڑاسانحہ ہے جس سے قوم کا سرشرم سے جھک گیاہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ اِس واقعہ میں پولیس افسران کا بہت زیادہ قصور ہے لیکن پھر بھی جوسیاسی رہنما باہر سے آکر اپنی شعلہ بیانی کرکے واپس چلے گئے ہیں اُسکے نتیجہ میں قصورکی فضائیں اورمکدر ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قصور ایک پُرامن شہرہے لیکن جب عوامی ریلیوں میں شرپسندعناصر شامل ہوکر شہرکے امن کو تباہ کرتے ہیں تو اُس تباہی میں سیاسی رہنمائوں کی شعلہ بیانی کا بڑاہاتھ ہوتاہے لہذا سیاستدانوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی سیاسی دشمنیوں کا اظہارکرتے وقت قومی‘ملکی املاک کے نقصانات کا بھی اندازہ لگا لیا کریں ۔انہوں نے آخرمیں زینب بیٹی کے والدصوفی امین کے اِس بیان کو سراہا جس میں انہوں نے ریلیوں کے شرکاء کو پُرامن رہنے اور لوگوں کی املاک کونقصان نہ پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں