کمسن بچوں کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والوں کو سزائے موت دی جائے، علامہ ابتسام الہی ظہیر

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:41

قصور۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء)کمسن بچوں کو بداخلاقی کا نشانہ بنانے والوں کو سزائے موت دی جائے‘ کڑی سزا دیئے بغیرمعاشرے میں امن قائم نہیں کیاجاسکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت اہلحدیث کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہی ظہیرنے قصورمیں معصوم زینب کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرنے کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دین کی دوری کی وجہ سے ایسے واقعات رونماہورہے ہیں‘معاشرہ بے راہ روی کا شکارہے‘اسلام کے مطابق اگر ملزمان کو سزائیں ملیں تو ایسے معاشرہ امن کا گہوارہ بن سکتاہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ معصوم زینب کے قتل کے ملزمان کو فوری گرفتارکرکے سرعام پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی درندہ صفت انسان ایسی گھنائونی حرکت نہ کرسکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں