روزہ پولیو مہم 15جنوری سے شروع ہوگی،ڈاکٹرمحمدخالد

ہفتہ 13 جنوری 2018 13:41

روزہ پولیو مہم 15جنوری سے شروع ہوگی،ڈاکٹرمحمدخالد
قصور۔13جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2018ء) پولیوانچارج ڈاکٹرمحمدخالدنے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع قصور میں 3 روزہ پولیو مہم 15جنوری سے 17جنوری 2018ء تک منعقد ہو رہی ہے جبکہ18اور 19جنوری کو فالو اپ ہوگا۔ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 5 سال سے کم عمر 6لاکھ28ہزار 122بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے مجموعی طور پر 1386ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیس اڈا جات اور گھر گھر جانے والی ٹیموں کو اگر کوئی مسئلہ ہوا تو انکی مدد کرے گی ۔محکمہ ریونیو لوگوںمیں آگاہی کی مہم اور رہ جانیوالے بچوں کی نشاندہی اورپولیو ٹیموں کی علاقہ میں معاونت کریگا۔محکمہ ایجو کیشن صبح کے وقت اسمبلی میں بچوں کو پولیو آگاہی کے حوالے سے لیکچر ،سکولوں کے مین گیٹ پر بینرز ،اڈا جات پر سکائوٹس اور جہاں ضرورت ہو گی وہاں سٹاف مہیا کریگا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں