آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کرینگے،رانامحمدحیات خان

اتوار 14 جنوری 2018 14:13

قصور۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء)چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کرینگے، سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے پاکستان کے عوام کی خدمت کی ‘عمران خان کو ملک سے زیادہ امریکیوں کی پرواہ کیوں ہے،وہ وزیراعظم بننے کیلئے سہارے ڈھونڈ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے انہوں نے اپنے ڈیرہ پرپارٹی عہدیداروں‘مسلم لیگی ورکروں اورمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کرینگے‘2018ء کے الیکشن میںالزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوگا‘مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا جینامرنا عوام کیساتھ ہے‘ ہماری حقیقی عوامی خدمت کے ثبوت عوام کے سامنے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے بار بار مئوقف بدلنے کو تبدیلی سمجھ رکھاہے‘ہم نے عوامی خدمت میں نام کمایا جبکہ ایک سیاسی جماعت کے قائدنے بہتان اور الزام تراشی میں نام بنایاہے،عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کی مخالفت ایسے عناصر کوبہت مہنگی پڑیگی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں