محکمہ زراعت کی مونگ پھلی زیادہ رقبے پر کا شت کر نے کی ہدایت

اتوار 14 جنوری 2018 14:13

قصور۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء)محکمہ زراعت پنجاب نے مونگ پھلی کی زیادہ سے زیادہ رقبے پر کاشت کی ہدایت کی ہے،کاشتکار مونگ پھلی کی ترقی دادہ اقسام باری 2000 ‘ بارڈ 479‘گولڈن اورباری 2011وغیرہ کی کاشت سے شاندارپیداوارحاصل کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار محکمہ زراعت کے ترجمان نے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اگرچہ ہمارے مونگ پھلی کی کاشت کے علاقوں میں پیداواری صلاحیت 40 من فی ایکڑ ہے مگر ہمارے کاشتکار اوسطاً6سے 10من فی ایکڑ پیداوارحاصل کررہے ہیں جس میں جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے ذریعے مزیداضافہ کیاجاسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ سال212730ایکڑ رقبہ پر مونگ پھلی کی کاشت ہوئی جس سے 89980ٹن پیداوارحاصل ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں مونگ پھلی کے زیرکاشت رقبہ پر87فیصدچکوال‘اٹک اورراولپنڈی میں کاشت ہوتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ مونگ پھلی کے بیج میں 44سے 56فیصد اعلیٰ معیار کا خوردنی تیل اور 22سے 30فیصد لحمیات پائے جاتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں