آم کے باغبا نوں کو باغات میں دوسری فصلیںکاشت نہ کرنے کی ہدایت

اتوار 14 جنوری 2018 14:13

قصور۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2018ء)محکمہ زراعت نے آم کے باغبا نوں کو باغات میں دوسری فصلیں کاشت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ پودوں کی خوابیدگی پربُرااثر نہ پڑیں،خوابیدگی کے دوران آم کے پودوں کو کورے سے بچانے کیلئے بروقت پیشگی اقدامات بھی ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آم کے باغبان عام طورپر آم کے باغات میں دوسری فصلوں برسیم‘ گندم وغیرہ بھی کاشت کرلیتے ہیں جن کو نائٹروجنی کھاداورآبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے مگر یہ عوامل آم کے پودوں کو نباتاتی نشوونما کی طرف مائل کرتے ہیں اس طرح کاروبوہائیڈریٹس اور نائٹروجن کاتناسب نہیں رہتا جس سے پودوں میں نباتاتی بڑھوتری شروع ہوجاتی ہے اورپودوں میں پھول نکلنے کی بجائے نباتاتی شگوفے بننا شروع ہوجاتے ہیں جو بعض اوقات بے قاعدہ ثمرآوری کا بھی باعث بنتے ہیں لہذاآم کے باغبانوں کو چاہئیے کہ وہ آم کے باغات میں دوسری فصلات کا شت نہ کریں اگر سردیوں میں آم کے باغات کو کورے سے نہ بچایا جائے تو پھولوں کے شگوفے والی بڈکورے سے متاثرہوتی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں