راولپنڈی،اگرآج پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہوتا توکسی کوہمت نہ ہوتی وہ کسی انسان کی طرف بھی بری نگاہ سے دیکھتا،مولانا محمد قاسم

اب یہ معاملہ صرف زینب کے والدین کا نہیں رہا بلکہ یہ ایک قومی مسئلہ بن گیا ہے جس کا حل اب نہایت ہی ضروری ہے احتجاج کرنیوالے نہتے شہریوں کو پولیس کی جانب سے گولیاں چلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، رہنماء جے یو آئی

اتوار 14 جنوری 2018 20:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2018ء) قصور میں کم سن زینب کیساتھ پیش آنیوالے واقعہ سے جہاں ہر مکتبہ فکر کے افراد غم میں مبتلا ہے وہاںعوام می بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اب یہ معاملہ صرف زینب کے والدین کا نہیں رہا بلکہ یہ ایک قومی مسئلہ بن گیا ہے جس کا حل اب نہایت ہی ضروری ہے احتجاج کرنیوالے نہتے شہریوں کو پولیس کی جانب سے گولیاں چلانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیںزیراعلیٰ پنجاب ان افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے تک اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کریں تاکہ ملزمان کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہ مل سکے قصور واقعے کو انسا نیت سوز ہے واقعے میں ملوث افراد کو جلد ا ز جلد انصاف کے کٹہرے میں لا یا جا ئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارجمعیت علماء اسلام کے رہنما،ممتاز عالم دین مذہبی اسکالر مولانا محمد قاسم نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اگرآج پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہوتا توکسی کوہمت نہ ہوتی کہ معصوم بچوں سمیت کسی انسان کی طرف بھی بری نگاہ سے دیکھتا یا اس کا خون کرتا اسلامی سزائوں پرواویلا کرنے والے آج خاموش کیوں ہیں سیکولراورلادینیت کے نظام میں ظلم وجبرپروان چڑھتا ہے زینب کا واقعہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ بچوں کے ساتھ شرمناک سلوک کے واقعات مسلسل جاری ہیں لیکن پنجاب کے حکمرانوں نے کوئی ایکشن نہیں لیا جس سے شہ پا کر درندوں کے حوصلہ بلند ہوگئے احتجاج کرنے والے مظاہرین پرپولیس کی براہ راست فائرنگ درندگی ہے آئین ، قانون سے بالاتر نظام کو تحفظ دینے اور پولیس افسران ، اہلکاروں کی تقرری میں سیاسی مداخلت نے عوام اور مظلوم کو غیر محفوظ بنادیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ معصوم زینب کے قتل کے واقعہ نے بیس کروڑ عوام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے اور بچیوں کے والدین پریشانی کے باعث راتوں کوسونہیں سکتے معصوم زینب کا اندوہناک قتل ہر گھر کو سوگوار اور ہر آنکھ کو اشکبار کر گیاہے انہوں نے مطالبہ کی کہ سانحہ قصور میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قراراقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں