قصور، بائی پاس ملتان روڈ ملاں والا کے قریب تیز رفتار کار الٹ جانے کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی

اتوار 14 جنوری 2018 21:53

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2018ء) بائی پاس ملتان روڈ ملاں والا کے قریب تیز رفتار کار الٹ جانے کے نتیجہ میں دو افراد شدید زخمی جنہیں بوطبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پتو کی سے لاہور جانے والا کار سوار حمزہ اور اس کا ساتھی جب ملاں والا بائی پاس کے قریب پہنچا تو تیز رفتاری کے باعث اس کا تائر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں کار الٹ گئے اور دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں