قصور، بدترین تشدد کے بعد نوجوان کی نعش نہر میں پھینک دی گئی

پیر 15 جنوری 2018 19:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء)بدترین تشدد کرنے کے بعد نوجوان کی نعش نہر میں پھینک دی گئی بتایا گیا ہے کہ قصور پولیس کو ہیڈ بلوکی نہر کی جھاڑیوںمیں پھنسی ہوئی ایک نعش ملی ہے جس کے جسم پر بدترین تشددکے نشانات ہیں خیال کیاجاتا ہے کہ مخالفین نے مذکورہ نوجوان کو قتل کیا اور پھر ہیڈ بلوکی کے قریب ا سکی نعش نہر میں پھینک دی اسی طرح فیصل کالونی سے بھی پولیس کو ایک نوجوان کی نعش ملی ہے جس کے متعلق پولیس کا خیال ہے کہ اسے قتل کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان نے ویرانے میںپھینکا اور فرار ہوگئے پولیس مصروف کاروائی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں