قصور،سلنڈر پھٹنے سے بہن ،بھائی کے جاںبحق ہونے کے بعد ایک اور بہن دم تور گئی

پیر 15 جنوری 2018 21:46

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2018ء)شہر کی بستی سنتوک سر میں چند روز قبل سلنڈر پھٹنے سے بہن ،بھائی کے جاںبحق ہونے کے بعد ایک اور بہن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تور گئی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چند روز قبل بشیر احمد کے گھر میں اچانک سلنڈر پھٹ جانے سے گھر کے چار افراد شدید جھلس گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں علی رضا اوراس کی بہن آسیہ جاںبحق ہو گئے جبکہ اس کی دو بہنوں کو شدید حالت کے پیش نظر جنرل ہسپتال لاہر ریفر کر دیا گیا جہاں بشیر احمد کی تیسری بیٹی فرواء بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی گزشتہ شب مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور اسے بھی اپنے دوسرے بہن بھائیوںکے قریب ہی سپرد خاک کر دیا گیا ،واقعہ کی اطلاع پا کر چیئر مین و وائس چیئر مین بلدیہ حاجی ایاز احمد خاں،احمد لطیف ایڈووکیٹ ،اور علاقہ کے کونسلر مہر اللہ وسایا سمیت دیگر کونسلروں ملک محمد شفیق ایڈووکیٹ ،عمران احمد،حاجی ذوالفقار احمد،کے علاوہ الحاج شوکت نقشبندی،اطہر قصوری ،تاجروں،وکلاء اور شہریوں نے اہل خانہ بشیر احمد سے اظہار تعزیت کیا ،یاد رہے کے سلنڈر پھٹنے کے دو واقعات میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد5ہوگئی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں