ہیڈبلوکی نہر سے نا معلوم شخص کی نعش بر آمد

منگل 16 جنوری 2018 10:50

قصور۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء)نامعلوم افراد نے ایک شخص کو مبینہ طور پر تشددکرکے قتل کرنے کے بعد اس کی نعش ہیڈ بلوکی نہرمیں پھینک دی، پولیس کو ہیڈبلوکی نہر میں سے ایک شخص کی جھاڑیوں میں پھنسی ہوئی نعش ملی ہے جسے قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال پتوکی پہنچادیاگیا ہے، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے جسم پر تشددکے نشانات ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ پتوکی نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں