ڈپٹی کمشنر قصور سے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران کی ملاقات ‘شہر میں امن وامان کے حوالے سے تبادلہ خیال

منگل 16 جنوری 2018 19:38

قصور۔16جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2018ء)ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر سے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران کی ملاقات ‘شہر میں امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر سے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران نے ملاقات کی اور شہر میں امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے ‘باہمی اتفاق و اتحاد کے فروغ اور عوام الناس میں چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے قصور حالیہ واقعات کے دوران ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے ممبران کے کردار کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی امن وامان کی فضا ء کو برقرار رکھنے کیلئے وہ اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ اس موقع پر ممبران امن کمیٹی نے اس حوالے سے اپنی مختلف تجاویز دیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے وعدہ کیا کہ وہ قصور واقعہ کے حوالے سے ہونیوالی ہر پیش رفت سے معزز ممبران امن کمیٹی کو آگاہ رکھیں گی ۔بعدازاں ممبران امن کمیٹی نے شہر میں امن و امان کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں