قتل ہونے والی زینب کی آٹھ روز میں چوتھی سی سی ٹی ی فوٹیج منظر عام پر آ گئی

منگل 16 جنوری 2018 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2018ء) قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کی آٹھ روز میں چوتھی سی سی ٹی ی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں زینب کو مشکوک شخص کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم 4 جنوری شام 7 بج کر 22 منٹ پر زینب کو اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔ملزم زینب کو اس کے گھر سے اگلی گلی میں سے لیکر جا رہا ہے، سکول کے کیمرے سے حاصل کی گئی فوٹیج کے مطابق ملزم مقتولہ زینب کو اغوا ء کے بعد آس پاس کی گلیوں میں لیکر گھومتا رہا۔ ذرائع کے مطابق ملزم قصور شہر کا نہیں ہے، نادرا ریکارڈ سے بھی ملزم کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں