زینب قتل کیس، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:52

زینب قتل کیس، پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا
قصور۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) زینب قتل کیس میں پولیس نے گزشتہ رات علاقہ میں سرچ آپریشن کیا اور سرچ آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کا لج روڈ قصور کے رہائشی کاشف عرف کاشی اور پیرو والا روڈ کے محمد شفیق کو حراست میں لے لیا جبکہ گزشتہ روز فرانزک لیباٹریری نے مزید175افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے اور اسطرح قصو سی800افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ لئے گئے جن میں سے 540کے ڈی این اے ٹیسٹ زینب سے میچ نہیں ہوئے جبکہ باقی کا رزلٹ آنا باقی ہے تاہم پولیس یا دیگر تحقیقاتی ادارے ابھی بھی ملزم کے قریب نہیں پہنچ سکے جبکہ شام پاکستان پیپلز پارٹی ،سول سوسائٹی اور پرائیویٹ سکول کے طلبا نے زینب کے گھر کے باہر شمعیں روشن کیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور احمد اور دیگر کارکنان ، سول سوسائٹی اور سکول کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور زینب کے گھر کے باہر شمعیں روشن کر کے زینب کے ساتھ اظہار یک جہتی اور اظہار تعزیت کیا ، شرکاء نے زینب کے گھر سے شمعیں روشن کر کے زینب کے گھر سے لیکر جس مقام سے زینب کی نعش ملی وہاں تک ایک جلوس نکالا اور مرحومہ کے لئے دعائیہ کلمات کہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں