موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے خاتون جاں بحق

ہفتہ 20 جنوری 2018 21:52

قصور۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2018ء) مصطفی آباد کے قریب دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد اسلم اپنی بیوی یاسمین کے ساتھ موٹرسائیکل پر آ رہا تھا کہ سامنے سے آنیوالے موٹرسائیکل سوار تابش اور کاشف کے ساتھ ٹکر ہوگئی جس کے نتیجہ میں یاسمین موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ یاسمین کا خاوند اور دیگر موٹرسائیکل سوار معمولی زخمی ہو گئے ۔ پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف کاروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں