قوم دھرنے والوں کے عزائم خاک میں ملادے گی، رانامحمداسحاق خان

اتوار 21 جنوری 2018 14:30

قصور۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانامحمداسحاق خان نے کہا ہے کہ قوم دھرنے والوں کے عزائم خاک میں ملادے گی ،دھرنوں سے پاکستان کی حالت نہیں سنور سکتی‘مخالفین قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے پاکستان کو سنوارنے کیلئے کام کریں‘تحریک چلانے والوں کو چاہیے کہ وہ انتظارکریں اور فیصلہ عوام پر چھوڑ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے چونیاں میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے کسی صورت بھی ملک کی حالت بہتر نہیں ہوسکتی اورنہ ہی بیرونی خطرات سے نمٹاجاسکتاہے بلکہ یہ سب کچھ آپس میں اتحاد ویکجہتی قائم کرکے ہی ممکن ہوسکتاہے،آپس کے انتشار سے اندرونی و بیرونی سازشیں مزید سراٹھائیں گی۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) تحصیل چونیاں کے صدرمیاں محمدرشید ایڈووکیٹ‘ مرکزی رہنما غلام محی الدین بھٹی ایڈووکیٹ اور سردارمحمد اسلم کھارا ایڈووکیٹ کے علاوہ پارٹی رہنماء و پارٹی کارکن بھی موجودتھے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں