ناکام احتجاج مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے، حاجی نعیم صفدر انصاری

اتوار 21 جنوری 2018 14:30

قصور۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات پنجاب حاجی نعیم صفدر انصاری نے ناکام احتجاج سیاسی مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے ،لوگوں نے باہر نہ نکل کر یہ ثابت کیا ہے کہ حکومت درست سمت میں جارہی ہے اور نوا زلیگ ہی اقتدار کی حقدار ہے،ملک وقوم کو جمہوریت کی پٹری سے اتارنے کی کوششیں اپنی موت آپ مر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ڈیرے پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پہچان چکے ہیں کہ کون ملک کیلئے خیر خواہ ہے اور کون ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہا ہے، مسلم لیگ (ن ) نے ہمیشہ عوام کی امنگوں کی ترجمانی کر تے ہوئے ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ ملک نے ریکارڈ ترقی کی تاہم مخالفین کی جانب سے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دی جاتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں