جے آئی ٹی ، ایجنسیز ، فارنزک لیب کی اجتماعی کاوشوں پر شکریہ،والد زینب

بدھ 24 جنوری 2018 00:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء) قصور کی کمسن زینب کے والد نے کہا ہے کہ ملزم بچی کو ہم سے ملانے کا کہہ کر لے کر گیا،جے آئی ٹی ، ایجنسیز ، فارنزک لیب کی اجتماعی کاوشوں پر مشکورہوں،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والد نے کہا کہ ملزم بچی کو ہم سے ملانے کا کہہ کر لے کر گیا ،میں مدینے میں تھاجب پتاچلاکہ میری بیٹی گم ہوگئی ہے،میں نے خود اپنے بچوں کو اس طرح کے واقعات سے بچنے کا بتایا ہوا تھا،جے آئی ٹی ، ایجنسیز ، فارنزک لیب کی اجتماعی کاوشوں پر مشکورہوں،جنہوں نے میری بچی کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں مدد کی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں