شہرکو صاف بنانا اولین ترجیح ہے،حاجی ایازاحمدخان

بدھ 24 جنوری 2018 12:35

قصور۔24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیطرف سے صفائی ستھرائی کی صورتحال کوبہترکرنے کیلئے قصور میں خصوصی طورپرصفائی کا آپریشن کیاگیا‘آپریشن کا مقصد قصور انتظامیہ کی معاونت کرنا اورشہرمیں پڑے کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانا تھا، ان خیالات کا اظہار چیئرمین میونسپل کمیٹی قصورحاجی ایازاحمدخان نے کیا، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایل ڈبلیو ایم سی کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں‘قصورشہرکے صفائی آپریشن میں5ڈمپرز‘ 3لوڈرزکی مدد سے 93کنال سے زائدعلاقے کو صاف کیاگیا اور کوڑاکرکٹ مقامی ڈمپ سائٹ پر منتقل کیاگیا، ا س صفائی آپریشن کو مکمل کرنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی مشینری کے 600سے زائد ٹرپس لگے، انہوں نے کہا کہ قصورشہرکو صاف ستھرا بنانامیری اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اشتراک سے قصورشہرمیں صفائی کے حوالے سے آپریشن کیاگیا،انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی قصورکا عملہ شہرکی صاف ستھرائی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کوشاں ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں