قصور میں 8 بچیوں کے قتل کے الزام میں پانچ نوجوانوں کی پولیس مقابلوں میں ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ پنجاب نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

بدھ 24 جنوری 2018 20:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) قصور میں 8 بچیوں کے قتل کے الزام میں پانچ نوجوانوں کی پولیس مقابلوں میں ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ پنجاب نے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور سابق ایس ایس پی اور قصور میں تعینات 13 ایس ایچ اوز کے بارے میں مفصل رپورٹ طلب کرتے ہوئے ان کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق رائو انوار کی طرح سابق ایس ایس پی قصور اور دیگر پولیس اہلکاروں کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق اخبارات اور سوشل میڈیا پر قصور میں تعینات رہنے والے متعدد ایس ایچ او صاحبان کے بنک اکائونٹس کی تفصیلات بھی آرہی ہے جس پر ان کیخلاف باقاعدہ تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ آئندہ ماروائے عدالت قتل کی وارداتوں کو روکا جاسکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں