قصور، دھندہ کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق تین زخمی ہو گئے

جمعرات 25 جنوری 2018 22:44

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) فیروز ور روڈ وڈانی کے قریب شدید دھندہ کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے دو افراد جاں بحق تین زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

فیروز پور روڈ وڈانہ اورپکی حویلی کے درمیان شدید دھندہ کی وجہ سے تیزرفتار موٹر سائیکل سوار قادی ونڈ کا رہائشی عارف دودھی آگے جانے والے ٹرالی ٹریکٹر سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیاجبکہ اسی جگہ پر ٹریکٹر ٹرالی، کیری ڈبہ، کوسٹر، مزدہ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی ان گاڑیوں کی زد میں آ کر وڈانہ کے رہائشی موٹر سائیکل سوار محمد کامران جاں بحق ہو گیا اور محمد افضل سمیتتین افراد اخمی ہو گئے ،جنہیں ریسکیو1122نے علاج کے لئے قصور ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں