․زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دے کر اس کی نعش کے ٹکڑے کر کے کتوں کے آگے ڈالا جائے ,سابق ضلعی نائب ناظم حاجی مقصود صابر انصاری

جمعرات 25 جنوری 2018 22:44

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) سابق ضلعی نائب ناظم و امیدوار این اے 139حاجی مقصود صابر انصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دے کر اس کی نعش کے ٹکڑے کر کے کتوں کے آگے ڈالا جائے ،ایسے درندہ سفاک شخص کو قبر بھی نصیب نہیں ہونی چایئے اس کا جنازہ پڑھنا اور پڑھانا مناسب نہیں ،انہوں نے کہا کہ بڑے ہی دکھ اور نہائیت ہی افسوس کی بات ہے کہ کچھ شرپسند عناصر سوشل میڈیا (ٹویٹر) پر ننھی زینب کے والدحاجی امین انصاری کو اپنی بیٹی کا قاتل قرار دے رہے ہیں ایسے شر پسند عناصر کو شرم آنی چاہیئے اگر ان شر پسند عناصر کے گھروں میں ایک بیٹی بھی موجود ہے تو ایسے الفاظ ان کو ہر گز زیب نہیں دیتے اور ایسے الفاظ درندگی کا نشانہ بننی والی معصوم بچیوں کے والدین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے،ایسے شر پسند عناصر کی گندی سوچ کی وجہ سے قصور میں ننھی زینب سمیت دیگر بچیوں کے والدین کی دل آزاری ہوئی ہے ہم ایسی گھنائونی سازش کرنے والے اور گندی سوچ رکھنے شر پسند عناصر کی بھر پور الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہیں اور قصور میں ننھی زینب و دیگر بچیوں کو اغواء کے بعد زیادتی اور قتل پر ان کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں