قصور ،معصوم زینب کے قاتل کی گرفتاری پر قصور کے ارکان اسمبلی اور عوام میں سکھ کا سانس لیا ہے

زینب ہماری بیٹیوں کی طرح تھی اس کے قتل نے سارے شہر کو ہلا کر رکھ دیا تھا ، ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری

جمعرات 25 جنوری 2018 22:44

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2018ء) معصوم زینب کے قاتل کی گرفتاری پر قصور کے ارکان اسمبلی اور عوام میں سکھ کا سانس لیا ہے ۔ زینب ہماری بیٹیوں کی طرح تھی اس کے قتل نے سارے شہر کو ہلا کر رکھ دیا تھا لیکن اب ملزم گرفتاری کے بعد زینب تو واپس نہیں آسکی لیکن عوام کے دلوں کا بوجھ ہلکا ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قصور ایک پر امن شہر ہے اور ہماری عوام محبت اور بھائی چارے کا عملی نمونہ ہے لیکن ایک درندہ صفت ملزم کی وجہ سے ہمیں دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا لیکن ملزم کو دی جانے والی سزا کی وجہ سے دوبارہ ہمارا شہر امن کا گہوارہ بن جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں