کھجورکے پودوںمیں فاسفو رس کھادڈالنے کی ہدایت

جمعہ 26 جنوری 2018 11:20

قصور۔26جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء)ماہرین زراعت نے رواں ماہ کے دوران کھجورکے پودوں کو فاسفو رس کھادکی پوری اور نائٹروجن کی نصف مقدارڈالنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ جنوری کے دوران کھجورکے پودوں کو فاسفورس اورنائٹروجن کھادکی اشدضرورت ہوتی ہے لہذابروقت کھادنہ ڈالنے کی صورت میں پودے کی بڑھوتری متاثرہوسکتی ہے، اسلئے کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیاجائے‘پھل نہ دینے والے کھجور کے پودوں کیلئے بھی ضروری ہے کہ انہیں نصف کیمیائی کھادکے علاوہ گوبروالی کھاد بھی فراہم کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بقیہ کھاد اگلے ماہ فروری کے آخری ہفتہ میں ڈالنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں