کپاس کی بوائی کے سلسلہ میں محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت

جمعہ 26 جنوری 2018 11:20

قصور۔26جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کپاس کی بوائی کے سلسلہ میں محکمانہ سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر کھیت میں پہلے سے کپاس کی فصل تھی تو اس کی برداشت مکمل کرلیں اور اسکے بعدگہرا ہل چلادیں یاچھڑیوں کو کھیت کے اندر روٹاویٹرکے ذریعے ملادیں ۔اس سے زمین میں زرخیزی بھی بڑھے گی اور ساتھ ہی سنڈیوں کے پیوپے بھی تلف ہوجائینگے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ ہل چلانے سے کپاس کی باقیات ختم ہوجاتی ہیں اور موسم بہارکی آمدپرمڈھوں سے نئی پھوٹ نہیں نکلتی جس سے کپاس کے کیڑوں کی افزائش میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی چھڑیاں ہرصورت میں 31 جنوری تک تلف کردی جائیں کیونکہ انکے اندر گلابی سنڈی کے زندہ پیوپے موجودہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی چھڑیوں کے ڈھیروں کے نزدیک موسم بہار کی آمدپر گلابی سنڈی کے جنسی کشش کے پھندوں یا روشنی کے پھندوں کابندوبست ضرورکریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں