تحریک انصاف شرمندگی سے بچنے کیلئے حکومت پنجاب پر تنقید کر رہی ہے،رانامحمد حیات خاں

جمعہ 26 جنوری 2018 13:05

قصور۔26جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاںنے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ننھی زینب سمیت9معصوم بچیوں کے سفاک قاتل کی گرفتاری سے متعلق پریس کانفرنس میں پیشہ وارانہ کارکردگی کے حامل آفیسرزہرشخص کی کارکردگی کو سراہا جس نے قاتل کی گرفتاری کیلئے کردار اداکیا اس طرح سے حوصلہ افزائی کئے جانے سے تمام اداروں میں کام کرنیوالے آفیسرز اور ملازمین میں کام کرنے کا بہترین جذبہ پیداہوتاہے اور وہ دلجمعی سے کام کرتے ہیں لیکن سیاسی شعبہ بازوں نے اس بات پر بھی سیاست کرنی شروع کررکھی ہے جو قابل مذمت ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین پہلے زینب کے قتل پر سیاست کرتے رہے لیکن خیبرپختونخواہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونیوالے قوم کی 4 سالہ معصوم بیٹی عاصمہ کے قاتل کو گرفتارکرنے میں ناکامی پر بے حسی کا مظاہرہ کیاجارہاہے‘پنجاب حکومت نے زینب کے قاتل کو گرفتار کرلیاہے اور اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیاہے تو اب یہ لوگ اپنی شرمندگی چھپانے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی پریس کانفرنس کو ایشوبناکر اپنی ناکامی کو چھپانے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں قوم سب دیکھ رہی ہے اور اچھے بُرے کام کرنے والوں ‘ باتیں بنانے والوں اور جھوٹ پر جھوٹ بولنے والوں کواچھی طرح پہچان چکے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں