قصور،فیروز پور روڈ رحمان پورہ کے قریب دو ٹریکٹروں کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق ہو گیا

جمعہ 26 جنوری 2018 22:48

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) فیروز پور روڈ رحمان پورہ کے قریب دو ٹریکٹروں کی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

کوٹ حلیم خاں کا رہائشی محمد ادریس ٹریکٹر ٹرالی پر قصور سے مصطفی آباد جا رہا تھا کہ رحمان پورہکے قریب سامنے سے آنیوالے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہو گئی ، ٹکر کے نتیجہ میں محمد ادریس کی موت موقع پر ہی واقع ہو گئی ۔پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں