آئیندہ انتخابات میں عوام احتجاج اور منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردینگے ،خادم حسین قصوری

جمعہ 26 جنوری 2018 22:48

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و امیدوار پی پی 176خادم حسین قصوری نے کہا ہے کہ آئیندہ انتخابات میں عوام احتجاج اور منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردینگے ، پاکستان کی ترقی میں احتجاج اور دھرنوں نے بڑی رکاوٹ ڈالی ہے وقت نے ثابت کر دیا ہے دھرنا گروپ نے ساڑھے سال عوام کا وقت برباد کرنے کے سوا کچھ نہ کیا ناچ گانے اور دھرنے کی محفلیں سجانے والے ملکی ترقی کے مخالف ہیں سازشوں کے باوجود انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور حکومت اپنی مدت پوری کریں گی 2018کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کریں گی اور عوام یہ ثابت کریں گی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ملک کی خیر خواہ جماعت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبولیت کا دعو کرنے والی سیاسی جماعتیں چند ہزار افراد اکٹھے کرنے میں ناکام رہی ہیں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی ریکاوٹوں کے باوجود ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے سازشیں عناصروں کی آواز پر عوام کا باہر نہ نکلنا اس بات کا منہ بولتاثبوت ہے کہ عوام پاکستان مسلم لیگ کی پالیسیوںسے خوش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں