قصور، ٹیوب ویل کے بیلٹ کے پٹے کے ساتھ دو بہنیں لپٹ گئیں، ایک جاں بحق دوسری زخمی

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:06

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) قصور بائی پاس ریلوے پھاٹک کے قریب واقع ایک ٹیوب ویل کے بیلٹ کے پٹے کے ساتھ دو بہنیں لپٹ گئیں ، ایک جاں بحق دوسری زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

اظہراں بی بی اور کرن بی بی دختر امانت علی کی بیٹیاں ٹیوب ویل پر کپڑے دھو رہی تھیںکہ انکے دوپٹے ٹیوب ویل کے بیلٹ میں پھنس گئے جس سے دونوں لڑکیاں پٹے کی زد میں آکر شدید مضروب ہو گئیں تاہم اظہراں بی بی موقع پر ہی جاں بحق اور کرن بی بی شدید زخمی حالت ریسکیو1122نے ڈسٹر کٹ ہسپتال قصورمیں منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں