کپڑے دھوتے ہوئے ٹیوب ویل کے بیلٹ کے پٹے کے ساتھ دو بہنیں لپٹ گئیں‘ ایک جاں بحق‘دوسری زخمی

ہفتہ 27 جنوری 2018 21:18

قصور۔27جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2018ء) قصور بائی پاس ریلوے پھاٹک کے قریب واقع ایک ٹیوب ویل کے بیلٹ کے پٹے کے ساتھ دو بہنیں لپٹ گئیں ، ایک جاں بحق دوسری زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق‘ ظہراں بی بی اور کرن بی بی دختر امانت علی کی بیٹیاں ٹیوب ویل پر کپڑے دھو رہی تھیںکہ انکے دوپٹے ٹیوب ویل کے بیلٹ میں پھنس گئے جس سے دونوں لڑکیاں پٹے کی زد میں آکر شدید مضروب ہو گئیں‘ تاہم اظہراں بی بی موقع پر ہی جاں بحق اور کرن بی بی کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو1122نے ڈسٹر کٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورمیں منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں