نبی پاکﷺ کی زندگی تمام کائنات کیلئے نمونہ ہے،نذیراحمدغازی

اتوار 28 جنوری 2018 15:10

قصور۔28جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء)لاہورہائیکورٹ کے ریٹائرڈجسٹس نذیراحمدغازی نے بارایسوسی ایشن نیوجوڈیشل کمپلیکس پتوکی میں گزشتہ روز محسن انسانیت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلبہ اسلام‘نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ کیلئے جسم و جان کی تمام توانائیاں صرف کریں گے‘نبی پاکﷺ کی زندگی تمام کائنات کیلئے نمونہ ہے‘ مسلمان عہد کریں کہ قرآن مجید اور رسول اکرمﷺ کے فرمودات کو منشورحیات بنائیں گے‘کرپشن‘جھوٹ‘بددیانتی‘غیبت‘ چغلی‘ بدعہدی‘ کینہ پروری اوربغض سمیت ہربرائی سے دور رہیں گے۔

(جاری ہے)

ہمیں یہ عزم کرناہوگا کہ قرآن ‘اذان اور ایمان کی آواز کو دبنے نہیں دیں گے‘ اورتوحیدورسالت اور‘تحفظ ختم نبوت کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں