مالٹاکولیسٹرول لیول کنٹرول کرنے اور کینسر سے تحفظ فراہم کرتاہے،امریکی ماہرین صحت

اتوار 28 جنوری 2018 15:10

قصور۔28جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2018ء)امریکی ماہرین صحت کا کہناہے کہ مالٹاکولیسٹرول لیول کنٹرول کرنے سمیت دل کی صحت‘نظام تنفس کے امراض اور کینسر سے تحفظ فراہم کرتاہے‘ پنسلونیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہواہے کہ وٹامن سی سے بھرپور مالٹے صحت کیلئے انتہائی فائدہ مندہیں‘ اس میں صرف 85کیلوریز ہوتی ہیں ‘مالٹے میں چربی‘کولیسٹرول یاسوڈیم توبالکل نہیں ہوتے یہی وجہ ہے کہ اس کے متعددطبی فوائدپائے جاتے ہیں‘وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل جلد‘کولیسٹرول لیول دل کی صحت اورنظام تنفس کے امراض سمیت کینسر سے تحفظ فراہم کرتاہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کی مطابق اکثر ترش پھلوں میں وٹامن سی کی مقدارکافی زیادہ ہوتی ہے اورمالٹے بھی ان میں شامل ہیں۔ وٹامن سی خلیات کو جسم میں گردش کرنیوالے مضراجزاء یعنی فری ریڈیکلز سے تحفظ فراہم کرتاہے۔ یہ فری ریڈیکلزکینسر اور امراض قلب وغیرہ کا باعث بن سکتے ہیں اسی طرح مالٹے جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط کرکے عام روزمرہ کے جراثیموں اور انفیکشن جیسے نزلہ و زکام وغیرہ سے بھی بچاسکتے ہیں۔ وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل جلد‘کولیسٹرول لیول‘ دل کی صحت اور نظام تنفس کے امراض سمیت کینسر سے تحفظ فراہم کرتاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں